مشیر خزانہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی

مشیر خزانہ نے مسلم لیگ ہاؤس میں پیش آنے والے واقعے پر معافی مانگ لی

لاہور: مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مسلم لیگ ہاؤس میں پریس کانفرنس میں صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر معافی مانگ لی۔ کہتے ہیں عصمت اللہ محسود اور ساتھیوں کی پارٹی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے صحافی برادری سے معذرت کرتے ہوئے یقین دلایا کہ تشدد کرنے والے افراد کیخلاف مقدمہ ضرور درج کیا جائے گا۔

یاد رہے گزشتہ روز کراچی میں مسلم لیگ ہاؤس میں مشیر خرانہ کی بریفنگ کے دوران عصمت اللہ محسود کے گن مین اور بیٹوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں