ملتان: خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان مقابلے میں ہلاک

ملتان: خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 ملزمان مقابلے میں ہلاک

ملتان: پولیس کے مطابق تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ میں ایک گھر میں گھس کر خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے 2 ملزمان اجمل اور اشرف کو گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس دونوں ملزمان کو ان کے ساتھیوں کی نشاندہی کے لیے لے کر جا رہی تھی کہ راستے میں ملزمان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑوانے کی کوشش کی اور پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کر دی۔

پولیس نے بھی ملزموں پر جوابی فائرنگ کی تاہم ملزموں کی فائرنگ سے پولیس کی تحویل میں موجود ان کے اپنے دونوں ساتھی اجمل اور اشرف ہلاک ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 نامعلوم حملہ آور بھی مارے گئے جن کی شناخت عبدالمالک عرف مالکی اور قمر عرف گودا کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب حملہ آوروں کے 3 ساتھی رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے اور پولیس نے ان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

واضع رہے کہ 2 روز قبل پانچ مسلح ڈاکو سیتل ماڑی میں واقع ایک گھر میں داخل ہوئے تھے جبکہ ایک ملزم گھر کے باہر موجود تھا۔ گھر میں داخل ہونے والے پانچ میں سے چار ملزمان نے خاتون خانہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں