کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، لیاری میں تاجر کو پرچی تھما دی

کراچی میں بھتہ خور پھر سرگرم، لیاری میں تاجر کو پرچی تھما دی

کراچی: کراچی میں بھتہ خور پھر سر اٹھانے لگے۔ لیاری میں تاجر کو پرچی تھما دی جس میں بھتہ خور نے تاجر کو لاکھوں روپے کا بندوبست نہ کرنے پر کاروبار جلانے اور بچے کو قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لیاری میں گینگ وار کی کمر تو توڑ دی مگر علاقے میں بھتہ خوروں نے پھر سے حرکت میں آنا شروع کر دیا۔ لیاری کے مقامی تاجر کو لاکھوں روپے کیلئے بھتے کی پرچی موصول ہوئی جس میں تاجر کے اہلخانہ کی تفصیلات بھی موجود ہے۔

بھتے کی رقم نہ دینے پر اہلخانہ کو قتل اور کاروبار کو آگ لگانے کی دھمکی دی گئی ہے۔ بھتہ خور نے رابطے کیلئے فون نمبر بھی دیا۔ بھتہ خوروں کے سرگرم ہونے پر تاجر ایک بار پھر خوف کا شکار ہو گئے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں