پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈ مکمل کر لیے

پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن کیلئے تمام ٹیموں نے اپنے اسکواڈ مکمل کر لیے

لاہور: پاکستان سپر لیک کے تیسرے ایڈیشن کے لئے تمام فرنچائزز نے اپنے اسکواڈز مکمل کر لئے ہیں، لاہور قلندرز نے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سے سلمان ارشاد جبکہ سلور کٹگری میں عمران خان جونئیر کا انتخاب کیا۔


ملطان سلطانز نے شان مسعود کو سلور کیٹیگری کیلئے اپنے اسکواڈ میں شامل کیا ہے ۔شان مسعود پاکستان کی جانب سے 12 ٹیسٹ میچز کھیل چکے ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بائیں ہاتھ کے سپنر محمد جنید کو اپنے اسکواڈ میں شامل کیا۔ انہیں کوئٹہ میں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے دوران تلاش کیا گیا تھا ،16 سالہ جنید مئی 2002 میں پیدا ہوئے تھے اور اگر پی ایس ایل کھیلنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ٹورنامنٹ کھیلنے والے کم عمر کرکٹر ہوں گے۔

پشاور زلمی نے بنو سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ خوش دل شاہ کو اپنی ٹیم میں شامل کیا۔ خوش دل خان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی متاثر کن رہی ہے۔سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ نے 16 سالہ روحیل نظیر کو اپنے اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔کراچی کنگز نے ایمرجنگ کیٹیگری میں محمد طحہٰ کا انتخاب کیا ہے جبکہ مشتاق احمد کلہوڑو کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جنہیں فرنچائز نے اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں تلاش کیا تھا۔