شیکھر دھون اپنی بیوی اور بچوں کی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائن سے ناراض ہو گئے

شیکھر دھون اپنی بیوی اور بچوں کی وجہ سے غیر ملکی ائیر لائن سے ناراض ہو گئے

دبئی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز شیکھر دھون کی اہلیہ اور بچے کو دبئی ائیر پورٹ پر ساؤتھ افریقہ جانے والی فلائٹ میں سوار ہونے سے روک دیا گیا ،بھارتی کرکٹر اپنے اہل خانہ کے بغیر ہی ساؤتھ افریقہ روانہ ہو گئے ،شیکھر دھون نے  نجی ائیر لائنز پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا ۔


سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے شیکھر دھون نے لکھا کہ بچوں کی پیدائشی سرٹیفیکٹس نہ ہونے پر مذکورہ ایئرلائن نے ان کے بچوں کو ان کے ہمراہ جنوبی افریقہ طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا، جس کے سبب ان کی اہلیہ کو دبئی میں بچوں کے پاس رکنا پڑگیا تاہم اب ان کی فیملی کو جنوبی افریقہ پہنچنے کیلیے طویل انتظار کرنا پڑسکتا ہے جب کہ انھوں نے پیدائشی دستاویزات ہمراہ نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ ایئرلائن نے میرے بچوں کو طیارے میں سوار نہیں ہونے دیا۔