'شریف برادران کرپشن کی دولت بچانے کیلئے غیر ملکیوں سے مدد مانگ رہے ہیں'

'شریف برادران کرپشن کی دولت بچانے کیلئے غیر ملکیوں سے مدد مانگ رہے ہیں'

اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر شریف خاندان پر چڑھائی کر دی۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا پاکستان کب تک شریف برادران کی جانب سے مسلسل ذلت برداشت کرے گا اور شریف برادران عوام کی لوٹی ہوئی دولت بچانے کے لیے غیر ملکیوں سے مدد مانگ رہے ہیں۔

f290e485d82e5020c638b81eac92343b

عمران خان نے اپنے پیغام میں مزید کہا شریفوں کا لالچ قومی سیکورٹی کے لیے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔

یاد رہے مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف آج شام کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ مختلف شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق پہلے سے ہی سعودی عرب میں موجود ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں