ٹریفک حادثے میں جنرل (ر)خالد شمیم وائیں جاں بحق

ٹریفک حادثے میں جنرل (ر)خالد شمیم وائیں جاں بحق

راولپنڈی: موٹروے پرچکری انٹرچینج کے قریب ٹریفک حادثہ ہو گیا ہے جس میں جنرل (ر)خالد شمیم وائیں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔جنرل خالد شمیم وائیں سابق چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی تھے۔


سابق جے سی ایس سی جنرل (ر) خالد شمیم وائیں اپنے بیٹے اور دوست کے ہمراہ راولپنڈی سے لاہور جارہے تھے کہ لاہور - اسلام آباد موٹر وے پر چکری انٹر چینج کے مقام پر ان کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

اس حوالے سے ترجمان موٹروے پولیس نے بتایا کہ خالد شمیم وائیں کا بیٹا، ڈرائیور اور قريبی دوست زبیر بھی شدید زخمی ہوئے تھے۔

ترجمان موٹر وے نے بتایا کہ جنرل (ر) خالد شمیم وائیں کو دیگر افراد کے ساتھ زخمی حالت میں سی ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ان کی گاڑی کی رفتار تیز تھی اور اچانک گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔