افغان صوبے ارزگان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک، 7 زخمی

افغان صوبے ارزگان میں فورسز سے جھڑپ میں 10 طالبان ہلاک، 7 زخمی

کابل: افغان صوبے ارزگان میں طالبان نے چیک پوسٹ حملہ کردیا جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 10طالبان ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق ہفتہ کو طالبان نے صوبہ ارزگان میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر جمعہ کے روز حملہ کیا جس میں ایک افغان فوجی ہلاک اور 7زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ طالبان کے حملے کے بعد فورسز کا آپریشن جاری تھا جس میں 10طالبان مارے گئے ہیں۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی جانب سے اس حوالے سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔

مصنف کے بارے میں