اے پی سی میں حکومت کو مزید سات دن کی مہلت کس کے کہنے پر دی گئی؟تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا!

اے پی سی میں حکومت کو مزید سات دن کی مہلت کس کے کہنے پر دی گئی؟تہلکہ خیز انکشاف سامنے آ گیا!

لاہور:عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت کو مزید 7 دن کی مہلت دے دی ہے ۔ مہلت کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی نے سب سے زیادہ زور ڈالا ۔

باوثوق ذرائع کے مطابق تحریک انصاف ،عوامی مسلم لیگ اور عوامی تحریک فوری احتجاج کی حامی تھیں جبکہ پیپلز پارٹی و دیگر جماعتیں فوری احتجاج کی بجائے حکومت کو تھوڑا وقت دینے کی حمایتی تھی اور طاہر القادری نے پیپلز پارٹی کی بات کو مان لیا۔اجلاس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ  آئندہ لائحہ عمل میں ہر صورت احتجاج ہی کیا جائے گا۔

یاد رہےآل پارٹیز کانفرنس نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کو مستعفی ہونے کیلئے 7 جنوری کی مہلت دے دی۔لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت مرکز منہاج القرآن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پی ایس پی سمیت 40 سے زائد سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی کے 10 نکاتی مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ اے پی سی سانحہ ماڈل ٹاؤن اور ختم نبوت ترمیم کی شدید مذمت کرتی ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن ریاستی دہشتگردی کا بدترین واقعہ تھا جس میں نواز شریف، شہباز شریف اور رانا ثنااللہ سمیت حکومت پنجاب ملوث ہے جنہوں نے تجاوزات ہٹانے کی آڑ میں سیاسی مقاصد کے حصول کےلیے نہتے لوگوں پر گولیاں برسائیں۔

یاد رہے کہ عوامی تحریک کی اے پی سی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا جس کی اندرونی کہانی نیو نیوز نے حاصل کر لی ہے ۔