اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان بن بلائے مہمان بن گئی

اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان بن بلائے مہمان بن گئی

لاہور: عوامی تحریک کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان بن بلائے مہمان بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق عوامی تحریک کی طرف سے اے پی سی میں شرکت کا کوئی دعوت نامہ نہ بھیجا گیا تھا۔ فاروق ستار خود رابطہ کر کے اے پی سی میں آئے ۔یہ بھی دیکھا گیا ہے کہ  اے پی سی میں ایم کیو ایم پاکستان کو زیادہ اہمیت نہ دی گئی۔ اہمیت نہ دینے کی وجہ سے سٹیرنگ کمیٹی میں ایم کیو ایم پاکستان سے کسی کی نمائدگی نہ ہو سکی ۔فاروق ستار سٹیرنگ کمیٹی کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے ناراض ہوئے۔جس کی وجہ سے فاروق ستار وفد کے ہمراہ اعلامیہ جاری ہونے سے قبل اے پی سی چھوڑ کر چلے گئے۔

یاد رہے کہ لاہور میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کی زیر صدارت مرکز منہاج القرآن میں سانحہ ماڈل ٹاؤن پر آل پارٹیز کانفرنس ہوئی جس میں پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، ایم کیو ایم پاکستان، جماعت اسلامی، پی ایس پی سمیت 40 سے زائد سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ اے پی سی میں اس پیپلز پارٹی کے کہنے پر حکومت کو مزید 7 دن کی مہلت دی گئی جبکہ پی ٹی آئی ،عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ اس بات کے حق میں نہیں تھی کہ حکومت کو مزید مہلت دی جائے ۔پی ٹی آئی، عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ چاہتی تھی کہ حکومت کیخلاف فوری احتجاج کی کال دی جائے ۔