تھائی لینڈ کی عدالت نے مجرم کو 13ہزار 725 سال قید کی سزا سنا دی

تھائی لینڈ کی عدالت نے مجرم کو 13ہزار 725 سال قید کی سزا سنا دی


بنکاک:تھائی لینڈ میں ایک عدالت نے فراڈ کے ایک مجرم کو 13275سال قید کی سزا سنائی ہے۔


تفصیلات کے مطابق 34سالہ پوڈٹ کیتیتھراڈلوک نے ایک پونزائی سکیم چلانے کا اعتراف کیا جہاں اس نے اپنے سرمایہ کاروں کو انتہائی زیادہ منافع دینے کے وعدے کیے تھے۔کیتیتھراڈلوک کی اس سکیم کا نشانہ 40000لوگ بنے اور انھوں نے اس کی کمپنیوں میں تقریباً 16کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی۔عدالت کے مطابق کیتیتھراڈلوک نے غیر قانونی قرضے دیے اور فراڈ کے جرم کے 2653مرتبہ مرتکب ہوئے۔ مجرم کے اعترافی بیان کے پیشِ نظر عدالت نے اس کی سزا نصف کر کے 6637سال اور چھ ماہ کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔


وکیلِ استغاثہ نے عدالت کو بتایا کہ کیتیتھراڈلوک سیمینار منعقد کرتا تھا جہاں وہ لوگوں یہ کہہ کر اپنی کمپنیوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتا تھا کہ یہ کمپنیاں پراپرٹی ڈویلپمنٹ برآمدات اور استعمال شدہ گا ڑیوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔یاد رہے کہ اس بات کا بہت زیادہ امکان ہے کہ کیتیتھراڈلوک صرف بیس سال قید گزاریں کیونکہ جن دو اقسام کے فراز کے وہ مرتکب ہوئے ہیں تھائی قوانین کے مطابق ان میں مجرم کو دس سال قید کی حد مقرر ہے۔