خورشید شاہ کو سعودیہ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے,خواجہ محمد آصف

 خورشید شاہ کو سعودیہ کے حوالے سے کوئی اعتراض نہیں ہونا چاہیے,خواجہ محمد آصف

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کو سعودیہ کے حوالے اعتراضات نہیں ہونے چاہییں، میاں برادران نے جلا وطنی کے آٹھ سال وہاں گزارے ہیں ان کے خاندانی تعلقات ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ روز گار کے سلسلہ میں سعودیہ میں ہمارے چھبیس لاکھ کے قریب لوگ ہیں، سی ایم کا وہاں جانا ناگوار نہیں،  پاکستان کے عوام آخری فیصلہ کرنے والے ہیں کہ اس ملک کا حکمران کون ہوگااور اس اس فیصلے کیلئے دنیا کا کوئی ملک یا سپر پاور نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ 2014 سے دھرنوں کی سیاست میں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، اب تو جولائی میں الیکشن ہونے جارہے ہیں یہ لوگ دھرنا دے کر کیا کریں گے، پی ٹی آئی والے نے دعوی کیا تھا کہ وہ بجلی پیدا کرکے صوبوں کو بھی تقسیم کریگااس نے ایک میگا واٹ بھی پیدا نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی پی نے ملک کو اندھیروں میں ڈالا اور ہم  نے نکالا،امریکہ کا بیانیہ اس خطے میں اپنی تمام تر ناکامیوں کی داستان ہے اورامریکی صدر ٹرمپ کے اپنے الفاظ ہیں کہ امریکہ سے پارٹنرشپ سے ہمارا فائدہ ہے لیکن ہمیں اس پارٹنر شپ سے ہمیشہ گھاٹا رہا ہے اور اب جو بھی پارٹنرشپ کرینگے اپنے فائدے کیلئے کریں گے۔