فلسطین نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

فلسطین نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ

اسلام آباد: دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے راولپنڈی میں منعقدہ دفاع القدس کانفرنس میں شرکت کرنے پر فلسطین نے پاکستان میں تعینات اپنے سفیر کو واپس بلا لیا ہے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلسطینی سفیر ولید ابوعلی راولپنڈی میں منعقدہ کانفرنس میں لشکر طیبہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کے ساتھ سٹیج پر بیٹھے جس پر بھارت نے سخت غم و غصے کا اظہار کیا ۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق فلسطین کے ایک سرکاری افسر نے بتایا ہے کہ سفیر کو پاکستان سے واپس بلا لیا گیا ہے اور اسے رملہ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ افسر کے مطابق فلسطین عالمی برادری کا حصہ ہے اور دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے ۔

واضح رہے کہ بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے یروشلم کو فلسطین کا دارالحکومت قرا ر دینے کی مخالفت کی تھی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے باضابطہ طور پر سفیر ولید ابو علی کی حافظ محمد سعید کے ساتھ ملاقات کے بارے میں اپنی تشویش سے فلسطین کے وزارت خارجہ کو آگاہ کیاتھا۔