شہزادے ہیری سے شادی کی وجہ سے امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو بڑا نقصان

شہزادے ہیری سے شادی کی وجہ سے امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو بڑا نقصان


لندن:گزشتہ ماہ 27 نومبر کو برطانوی شہزادے ہیری سے منگنی کرنے والی امریکی اداکارہ میگھن مارکل کو محبت کی قیمت چکانی پڑی، اورانہیں ممکنہ طور پر فلم کے کردار سے ہاتھ دھونا پڑیں گے۔


تفصیلات کے مطابق 36 سالہ اداکارہ ویسے تو کوئی اتنی خاص فلمیں نہیں کر پائیں، تاہم خبریں ہیں کہ انہیں کامیاب جاسوس سیریز جیمز بانڈ فلم کے مرکزی کردار کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، تاہم اب یہ چہ مگوئیاں کی جا رہی ہیں کہ شاید انہیں کاسٹ نہ کیا جائے۔میگھن مارکل اب تک محض 10 سے بھی کم فلموں میں جلوہ گر ہوچکی ہیں، جب کہ وہ 2 درجن کے قریب ٹی وی ڈراموں اور سیریلز میں اداکاری کرچکی ہیں۔ان کی آخری فلم اینٹی سوشل 2015 میں ریلیز ہوئی تھی، تاہم انہیں کیریئرکو آگے بڑھانے کے لیے اہم فلم میں مرکزی کردار کیلئے شارٹ لسٹڈ کیا گیا تھا، مگر منگنی ہوتے ہی فلم سازوں کے ارادے بدل گئے، اور اب انہیں یہ کردار نہ دیے جانے کی باتیں کی جا رہی ہیں۔


برطانوی اخبار دی سن نے اپنے ذرائع سے بتایا کہ میگھن مارکل کو معروف جاسوس فلم جیمز بانڈ کی آنے والی فلم میں مرکزی اداکار ڈینئل کریگ کی ہیروئن کے طور پر کاسٹ کیے جانے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا۔خبر کے مطابق میگھن مارکل کو اس کردار کے لیے اس وقت شارٹ لسٹ کیا گیا تھا، جب تک ان کی منگنی نہیں ہوئی تھی۔