ایشز : چوتھا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

ایشز : چوتھا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم

میلبورن: ایشز سیریز کے سلسلے میں کھیلے جارہے چوتھے ٹیسٹ میچ میںانگلینڈ کی ٹیم فتح کا مزہ نہیں چکھ سکی کھیل کے چوتھے روز سٹیو سمیتھ مر دمیدان بن گئے ،275گیندوں پر مزاحمت کرتے ہوئے 102رنز بناتے ہوئے میچ ڈرا کردیا،ان کی ٹیم کو سہاراڈیوڈ وارنر نے بھی دیا جہنوں نے 227گیندوں پر86رنز بنائے۔
کھیل کے آخری روزکا آغازآسٹریلیا نے اپنی نامکمل اننگ2وکٹوں کے نقصان پر 103رنز سے دوبارہ شروع کی تواسے تیسرا نقصان پر ڈیوڈ وارنر کی صورت میں ہوا جو انگلینڈ باو¿لر کو226گیندوں تک ناکوں چنے چبواتے رہے ،178رنز پر شان مارش 4رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ،اس کے بعد سٹیو سمتھ اور مچل مارش اور کپتان سٹیو سمتھ نے انگلینڈبا?لرز نے مزاحمت کا سلسلہ جاری رہا جو میچ کو کسی نتیجے پر ختم کرنے پر لے گیا۔سٹیو سمتھ نے 275گیندوں 102رنز جبکہ مارش نے 166گیندوں پر مزاحمت کرتے ہوئے 29رنز بنائے۔
الیسٹرکک کومین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا انہوں نے ناقابل شکست244رنز بنائے تھے۔
ایشزسیریز کا آخری ٹیسٹ میچ4جنوری کوسڈنی میں کھیلاشروع ہو گا۔