بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری

بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ڈھاکہ :بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ واجد نے ڈھاکہ نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش میں عام انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری ہے ۔جس کے لئے ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات ،6 لاکھ اہلکار تعینات کردئیے گئے ۔ حسینہ واجدکے چوتھی بار جیت کے امکانات واضح نظر آرہے ہیں اور حکومت بنانے کیلئے 300 کے ایوان میں 151سیٹیں درکار ہیں۔

حکمران جماعت عوامی لیگ کی سربراہ وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد مسلسل تیسری بار الیکشن کی دوڑ میں شامل ہیں جبکہ حسینہ واجدکا نیشنلسٹ پارٹی سے مقابلہ ہے۔سیاسی جماعتیں جاتیہ سنسد کی 300 نششتوں کے لئے مقابلہ آرا ہیں ،جس میں بنگلہ دیش عوامی لیگ، جاتیہ اوکیہ فرنٹ نمایاں ہیں ۔

انتخابی مہم سے قبل ہنگامہ آرائی میں 15 ہزار کارکن گرفتار 2 ہلاک جبکہ اپوزیشن کے 17 رہنمائوں کو عدالت کی جانب سے نااہل قرار دیا گیا ۔