کترینہ کیف نے رو میو ڈیسوزا کی فلم چھوڑ دی

کترینہ کیف نے رو میو ڈیسوزا کی فلم چھوڑ دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

ممبئی:بالی وڈاداکارہ کترینہ کیف نے ہدایتکار رو میو ڈیسوزا کی فلم چھوڑ دی اور فلم میں پاکستانی لڑکی کا کردار ادا کرنے سے معذرت کرلی۔

بھارتی ذرائع بالاغ کے مطابق فلم کی عکسبندی جنوری2019میں شروع کی جائیگی۔تاہم اداکارہ ان دنوں فلم”بھارت“ کی عکسبندی میں مصروف ہیں۔جس کے باعث ان کا ہدایتکار و کو ریو گرافر رو میو ڈیسوزا کی فلم کر نے سے معذرت کر لی ہے۔

فلم میں کترینہ کیف کا کردار ایک پاکستانی لڑکی کا کردار تھا جبکہ ورون دھو ن کا کردار ایک بھارتی لڑکے کا ہے۔جن کی ملاقات ایک رقص کے مقابلے میں ہو تی ہے۔تاہم فلم کا نام تا حال سامنے نہیں آیا۔