پاکستان نے 2022میں فیفاورلڈ کپ میں قطر کو ہرقسم کے تعاون کی پیش کش کر دی

پاکستان نے 2022میں فیفاورلڈ کپ میں قطر کو ہرقسم کے تعاون کی پیش کش کر دی
کیپشن: تصویر بشکریہ ٹوئٹر

دوحہ:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قطر میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن الثانی سے ملاقات ہوئی اورباہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی ایک روزہ سرکاری دورہ پر صبح قطر پہنچے تھے۔دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کادوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دینے پراتفاق جبکہ پاکستان نے 2022میں فیفاورلڈ کپ میں قطر کو ہرقسم کے تعاون کی پیش کش کر دی۔

ملاقات میں باہمی روابط میں فروغ سمیت خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتبادلہ خیال،قطرکے وزیرخارجہ نے افغانستان سمیت علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے مثبت کردارکوسراہا جبکہ دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کادوطرفہ تجارت کومزیدفروغ دینے پراتفاق کیا گیا ۔

قطری ہم منصب نے یقین دلایا کہ قطر پاکستانیوں کے لئے مزید نوکریوں کی گنجائش نکالے گا۔