مسلم لیگ سے الگ ہونے والا چودھری نثار بن جائے گا ، احسن اقبال

مسلم لیگ سے الگ ہونے والا چودھری نثار بن جائے گا ، احسن اقبال
کیپشن: فوٹو بشکریہ: دی نیشن انسٹاگرام اکاؤنٹ

نارووال:سابق وفاقی وزیر  احسن اقبال نے کہا ہے کہ آمروں کو پتہ تھا پاکستان کو مسلم لیگ کے بغیر نہیں چلایا جا سکتا اس لیے آمروں نے مسلم لیگ کو اپنے لئے سب سے بڑاخطرہ سمجھا. 

 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے  ن لیگ کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس ن لیگ کے فوجی امر ٹکڑے نہیں کر سکا اس کو آج کون مٹائے گا؟ مسلم لیگ کے اندر کوئی  گروپنگ نہیں ہے مسلم لیگ سے جو  بھی ٹکرائے گاوہ خود ختم ہو جائے گا،ن لیگ وہ فولاد بن چکی ہے جسے کاٹنے والا آلہ  دنیا میں ایجاد نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا  کہ مسلم  لیگ ن کی حکومت چودھری نثارکی بات نہ ماننے پرختم نہیں ہوئی،اس جماعت سے اگر کوئی قدم نکالے گا تو وہ چوہدری نثار کی طرح عبرت کا نشان بن جائے گا کوئی کتنا  بھی بڑاپہلوان ہو ن لیگ کے ورکر  ا س کو باہر کردیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ جب  کمزورہوئی  تو پاکستان دو لخت ہو گیا،سقوط ڈھاکہ 1971 اس کا ثبوت ہے۔مسلم لیگ کی تاریخی جدوجہد سے پاکستان بنا، نواز شریف قائد اعظم کا سپاہی ہے جس نے مسلم لیگ کو ڈرائنگ روم سے نکال کر پاکستان کی  قومی جماعت بنایا۔ 

احسن اقبال نے کہا کہ مردہ معیشت کو 5سال میں3 سے 5.58فیصد پر لے کر آنے کا کریڈیٹ نواز شریف کی ٹیم کو جاتا ہے، الیکشن میں دھاندلی نہ ہوتی  تو ن لیگ کی حکومت کو کوئی روک نہیں سکتا تھا، پی ٹی آئی کو بڑی سازش کے تحت لایا گیا ہے، حکومتی جماعت  ہر ضمنی الیکشن ہا ر رہی تھی۔نواز شریف کی معیشت کی ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کے نمائندے نے  کی تعریف کی تھی۔