وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سندھ حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سندھ حکومت کی تبدیلی کا اشارہ دے دیا
کیپشن: فوٹو بشکریہ: گورئنمنٹ آف پاکستام ٹوئیٹر اکاؤنت

اسلام آباد: وفاقی وزیر فیصل واڈا نےکہا ہے  کہ پیپلز پارٹی کے فارورڈ بلاک میں سندھ اسمبلی کے  20 سے 26 ارکان جا سکتے ہیں، سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلیٰ بھی  شاہ  ہی ہوگا۔


تفصیلات کے مطابق ، وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت سے متعلق  بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پیپلزپارٹی کے اندر فاروڈ بلاک بن چکا ہے ،بالفرض سندھ حکومت بچ بھی گئی تو نئے وزیراعلی کانام بھی شاہ ہی ہوگا ۔

وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا کہ موجودہ صورت حال سے  گورنر سندھ کو آگاہ کردیا ، فاورڈ بلا ک میں 20 سے 26 ارکان اسمبلی جاسکتے ہیں دوسری مصروفیات کم کریں کیونکہ ذمہ داریاں آ سکتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ صدر مملکت عارف علویٰ کے گھر بھی اہم میٹنگ ہو گی، اس حوالے سے صدر مملکت کو  اہم چیزوں سے آگاہ کر دیا ہے۔