وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے

وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے
کیپشن: فوٹو بشکریہ: رانا احسان ٹوئیٹر اکاؤنٹ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان جمعرات سے ترکی کا دوروزہ  دورہ کریں گے,جہاں وہ ترک صدر طیب اردگان سے ملیں گے، وزیراعظم ترک قیادت سے دو طرفہ تعلقات سیکیورٹی ، تجارت سمیت اہم امور پر  تبادلہ خیال کریں گے۔

 

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم عمران خان جمعرات کو دو روزہ دورے پر ترکی جائیں گے، جہاں وزیراعظم ترک صدر رجب طیب اردگان سمیت اعلیٰ قیادت سے  ملاقات کریں گے، ملاقات میں پاک ترک تعلقات اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت ہو گی۔

 

یاد ہے کہ وزیراعظم کو دورے کی دعوت ترک صدر رجب طیب اردوان نےخود  دی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا ترکی کا یہ پہلا سرکاری  دورہ ہے۔ اس دورے میں وفاقی وزراء  شاہ محمود قریشی، خسرو بختیار اور معاون خصوصی عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے  ہمراہ ہوں گے۔