2019ءکےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ‘ میرا

2019ءکےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ‘ میرا


لاہور:لالی ووڈسٹار میرا نے کہا ہے کہ 2019ءکےلئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں کامیاب رہی ہوں اور اب نئے سال کےلئے سوچ بچار کررہی ہوں ،بہت سی فلموں کی پیشکش موجود ہے لیکن صرف اسی پراجیکٹ میں کام کروں گی جس میں مجھے اپنے کردار میں مارجن نظرآئے گا۔

میرا نے کہا کہ کوئی میرے بارے میں کیا سوچتا ہے مجھے اس سے کوئی سروکار نہیں، جو کام میرے دل کو اچھالگتا ہے وہ میں کرتی ہوں اورمیں شاید اپنی اس عادت کو تبدیل نہیں کرسکتی ۔

میرا نے کہا کہ میں نے 2019ءکے لئے جو منصوبہ بندی کی تھی اس میں سوفیصد کامیاب رہی ہوں اورآئندہ سال کےلئے بھی سوچ بچار کر رہی ہوں تاہم ابھی اسے حتمی شکل نہیں دی ۔

میرا نے کہا کہ صرف معیاری پراجیکٹس کرنا میری ترجیح ہے اور اس پر کاربند رہوں گی کیونکہ لوگ مجھ سے بہترین کام کی توقع کرتے ہیں۔