کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا

کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی روز ڈالر سستا اور سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہو گیا

لاہور :مہنگائی کے طوفان نے عوام کی زندگی کو مشکل بنا دیاہے جبکہ ڈالر کی قدر بھی براہ راست شہریوں کو متاثر کرتی ہے تاہم کاروباری ہفتہ کے پہلے روز پیر کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155.03 روپے سے کم ہو کر 154 روپے 90 پیسے پر آ گیاہے جبکہ دوسری جانب سٹاک مارکیٹ سے بھی کاروباری افراد کیلئے خوشخبری آ گئی ہے۔

سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز ہو اتو 100 انڈیکس 40 ہزار 848 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر بعد اس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 41 ہزار 280 پوائنٹس تک پہنچ گیا تاہم اس میں تھوڑی کمی واقع ہوئی اور انڈیکس 352 پوائنٹس کے ساتھ 41 ہزار 200 پوائنٹس پر آ گیاہے۔