نئے سال کا تحفہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کا امکان

نئے سال کا تحفہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن اضافہ کا امکان

لاہور :اوگرا نے ایک دفعہ پھر عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیار ی کر لی ،نئے سال کی آمد پر عوام کو پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر نیا تحفہ دیا جانے کا امکان ہے  ۔

اوگران نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3روپے 10پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری حکومت کو ارسال کر دی ہے ،نئے سال کی آمد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا قوی امکان ظاہر کیا جا رہے ۔

پٹرول کی قیمت میں 2روپے 61پیسے فی لیٹر ،مٹی کے تیل کی قیمت میں 3روپے 10پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ ہی کریگی ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جنوری 2020سے ہو گا ۔