کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف

 کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
کیپشن: Image Source: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والا سزا کا حق دار، نیب آرڈیننس پر ردعمل سب کے سامنے ہے، کسی قیمت پر احتساب سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔


تفصیلات کے مطابق,  وزیراعظم کے زیر صدارت میڈیا سٹریٹجی اجلاس ہوا جس میں نیب ترمیمی آرڈیننس پر ردعمل کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ  احتساب سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ نیب آرڈیننس پر جو ردعمل آیا، وہ سب کے سامنے ہے۔

وزیراعظم نے دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جس نے کرپشن کی وہ سزا بھگتے گا۔ ہم نے معیشت کی بہتری کیلئے انتھک کوشش کی۔ 2020ء میں عام آدمی کی بہتری کیلئےاقدامات کریں گے اور معیشت میں بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچائیں گے۔