ساڑھے آٹھ ارب روپے میں دنیا کا مہنگا ترین اونٹ 

ساڑھے آٹھ ارب روپے کا دنیا کا مہنگا ترین اونٹ 

ریاض : اونٹ عربوں کے نزدیک انتہائی بیش قیمت جانور ہیں ، مگر ان اونٹوں میں عرنون نامی اونٹ کو دنیا کا سب سے مہنگا اور مشہور ترین اونٹ کہا جاتا ہے ، اس کی قیمت اب دو سو ملین ریال یعنی دو کروڑ ریال جو پاکستانی روپے میں تقریباَ ساڑھے آٹھ ارب روپے سے بھی زیادہ بنتی ہے ۔

اربوں روپے کے اونٹ کی اہمیت اتنی کیوں ہے ، الرجل عرب نیوز کے مطابق عرنون کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں دنیا کا مہنگا ترین اونٹ کے طور پر درج کیا جاچکا ہے ،  گیننز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی انتظامیہ کی جانب سے اس کی ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے ۔ 

کنگ عبدالعزیز فیسٹول کے تیسرے ایڈیشن میں اس کی پہلی پوزیش آئی ہے ۔عرنون سعودی عرب میں اونٹ کے باڑوں میں سے ایک میں موجود ہے ۔ عرنون کے مالک کا کہناہے کہ یہ اونٹ اس نے اپنے ایک دوست سے خریدا تھا۔ 

ان کے مطابق متعدد مرتبہ اسے 25 ملین ریال تک خریدنے کی پیشکش بھی ہوئی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی تھی ۔ اونٹ کے مالک کا مزید کہناتھاکہ یہ الھدب نامی اونٹوں کی نسل سے ہے ، جسے سعودی عرب میں امیر سلطان کااونٹ کہا جاتاہے ۔ اس کا شمار مغاترین کے بہترین اونٹوں میں ہوتاہے ۔ 

ان کا کہناتھا کہ اس وقت اس نسل کی 60ویں پشت چل رہی ہے ۔ عرنون اونٹ کے مالک  کا کہناہے کہ اس کی پیدائش 1418 میں ہوئی تھی۔ 

مالک کا کہناتھاکہ اس کے پاس اسی نسل کے آٹھ اونٹ موجود ہیں جو بین الااقوامی ریس میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں ۔