پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست 

پاکستان کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست 

آکلینڈ : پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ ہوگیا ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ایک سو ایک رنز سے شکست دیدی ۔

نیوزی لینڈ جیت کے لیے 373 رنز کا ہدف دیا تھا ، کھیل کے پانچویں روز فواد عالم کی سینچری کی بدولت ایک وقت میں لگ رہاتھا کہ پاکستان میچ جیت جائیگا ، محمد رضوان کے آؤٹ ہوتے ہی  پاکستانی ٹیم سنبھل نہ پائی ۔

قومی بلے باز فواد عالم نے ٹیسٹ میچ کیر ئیر کی سینچری بنائی ، 373  رنز کے تعاقب میں گرین شرٹس 271 رنز پر آؤٹ ہوگئی ۔ مگر فواد عالم کی ریکارڈ اننگز میں قومی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی ۔ 

دوسری اننگز میں فواد عالم 102رنز بان کر ٹاپ سکورر  رہے ۔ کپتان محمد رضوان 60 ، اظہر علی 38 ، فہیم اشرف 19 رنز پر آؤٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کو 2 ٹیسٹ میچز سیریز ایک زیرو کی برتری حاصل ہے ۔

373 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی اوپنرز کا آغاز مایوس کن رہا ، بغیر کھاتے کھولتے ہی پاکستان کی دو وکٹیں گر گئیں ۔ پاکستان کی جانب اوپنر شان مسعود اور عابد علی صفر پر آؤٹ ہوئے  اور حارث سہیل بھی 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے جس سے نیوزی لینڈ کی پوزیشن مضبوط ہوگئی ۔