مریم نواز نے حکومت کے حوالے سے اہم پیٖغام جاری کردیا

مریم نواز نے حکومت کے حوالے سے اہم پیٖغام جاری کردیا

آزاد کشمیر : پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے آزاد کشمیر میں مسلم لیگ نے کے یوم تاسیس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میاں صاحب آئنگے تو لگ پتا جائیگا۔ 

انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیغام دیتے ہوئے کہا نواز شریف  اور مریم نواز آپ کے ساتھ ہیں ، کمزور حکمرانوں کی وجہ سے ہی بھارت جیسا دشمن پاکستان پر وار کرتاہے ، نواز شریف کو مودی کا یار کہنے والوں نے کشمیر بھارت کی گود میں رکھ دیا ہے ۔

مریم نواز کا کہناتھا  کہ میں دلیر انسان کی بیٹی ہوں ، مجھے فخر ہے ، میں نے نواز شریف اور راجا فاروق حیدر سے دلیری سیکھی ہے ۔ راجا فاروق حیدر نے بھی سلیکٹڈ کے سامنے سرجھکانے سے انکار کیا ۔

ووٹ کو عزت دینا ضروری ہے ، کشمیریوں پر ظلم ہوتا ہے ، بیٹیوں کی شہادت ہوتی ہیں ، زخم ہمارے دلوں پر لگتا ہے حالات اس وقت یہ ہیں کہ کمزور حکمرانوں کی وجہ سے بھارت جیسا دشمن پاکستان پر حملے کررہاہے ، پچھلے سال بھی مجھے کشمیر آنا تھا ، کشمیریوں سے میرا خون کا رشتہ ہے ، اب دل کا رشتہ بھی بن گیا ہے ۔ 

مریم نواز نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے اعلان پر عمران خان کو انتا ڈر تھا کہ مجھے گرفتار کر لیا ، یہ صرف مسلم لیگ ن  ہی تھی جس نے آزاد کشمیر کے کونے کونے کو سنوار دیا ، آزاد کشمیر کو ترقی کی نئی راہوں پر ڈال دیا ، مسلم لیگ نے نواز شریف کے ہاتھوں پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا ، نظریہ عوام کا پیٹ نہیں بھر سکتا ، نظریے کے پیھچے نواز شریف کی خدمات ہیں ۔