پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا میں کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ

پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا میں کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
کیپشن: پاک بحریہ کی جانب سے زمین سے فضا میں کرنیوالے میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ
سورس: فائل فوٹو

کراچی :پاک بحریہ کے میزائلوں نے بھارتی صفوں میں ہلچل مچا دی ،پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں دشمن کو نشانہ بنانے کیلئے کامیاب میزائل سسٹم کا تجربہ کیا جنہوں نے اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا یا ،میزائلوں کی کامیاب فائرنگ کرتے ہوئے پاک فو ج نے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچا دی ۔

پاک بحریہ نے زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا کامیاب تجربہ کر کے دشمن کی صفوں میں ہلچل مچا دی۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی مہمانِ خصوصی تھے۔

پاک فضائیہ کے بعد پاک بحریہ کا زمین سے فضا میں دشمن کے اہداف کو نشانہ بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی جنگی صلاحیتیں اور حربی قابلیت دوسرے ممالک کی نسبت انتہائی موثر ہیں ،اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور قومی سمندری مفادات کی حفاظت کے سلسلہ میں تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

میزائل فائرنگ کے موقع پر نیول چیف نے آفیسرز اور جوانوں کے جذبے اور پیشہ ورانہ قابلیت کو سراہا،انہوں نے سمندری محاذ کے دفاع اور دشمن کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کے لیے ہمہ وقت چوکس رہنے پر زور دیا۔

بشکریہ(نئی بات)