مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان قومی اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق سے انکار

مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان قومی اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق سے انکار
کیپشن: مسلم لیگ (ن) کے دو ارکان قومی اسمبلی کا استعفوں کی تصدیق سے انکار
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے دو اہم ترین ارکان قومی اسمبلی نے استعفوں کی تصدیق کرنے سے انکار کر دیا۔ مرتضی جاوید عباسی اور سجاد اعوان قومی اسمبلی کے سیکرٹری کے سامنے پیش ہوئے اور دونوں نے استعفوں کو ہی جعلی قرار دے دیا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ قیادت کو استعفے بھیجے تھے لیکن پتا نہیں کہ ان کے قومی اسمبلی تک استعفے کیسے پہنچ گئے ہیں اور دونوں ارکان نے اپنا تحریری جواب اسپیکر آفس میں ہی جمع کروا دیا۔ 

محمد سجاد اعوان این اے 14 تورغر اور مرتضیٰ جاوید عباسی این اے 15 ایبٹ آباد ون سے مسلم لیگ (ن) کی دوٹکٹوں پر رکن منتخب ہوئے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ان اراکیں کے استعفے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوئے تھے  جس کے بعد قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ نے دونوں کو استعفوں کی تصدیق کے لئے آج طلب کیا تھا۔ 

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کی جانب سے لانگ مارچ اور استعفوں کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا اپوزیشن اپنا فیصلہ کر لے لیکن وزیراعظم عمران خان کسی صورت میں بھی 31 جنوری کو استعفیٰ نہیں دیں گے۔ تحریک اںصاف سیاسی انتقال کی قائل نہیں ہے اور نہ ہی احتساب سے پیچھے ہٹ سکتے ہیں کیونکہ دودھ سے دودھ اور پانی کا پانی ہونے کا وقت آ گیا ہے جبکہ خواجہ آصف سیاست کرنے کی بجائے نیب کے سوالوں کے جواب دیں۔