بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،وزیر اعظم 

بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،وزیر اعظم 
کیپشن: بھارتی میڈیا پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،وزیر اعظم 


اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ بھارتی میڈیا کی جانب سے  پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے ،منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے اور عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں، بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے  اور عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایاجائے۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان کے خلاف جاری بھارتی پراپیگنڈے خصوصاً بھارتی میڈیا کی جانب سے  جاری ہائبرڈ وارفئیر کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں وزیرِ خارجہ شاہ محمود  قریشی، وزیرِ  اطلاعات سینیٹر شبلی فراز، وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد ،  وزیرِ مواصلات مراد سعید و دیگر شریک ہوئے . اجلاس میں پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا کی جانب سے غلط معلومات اور منفی پراپیگنڈے   کا جائزہ لیا گیا.

وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں کیے گئے غیر قانونی اقدامات،  انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ہندوفاشسٹ ایجنڈے  اور اس کے نتیجے میں علاقائی امن و امان کو درپیش خطرات سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارتی میڈیا کی جانب سے  پاکستان کے خلاف بے بنیاد اور منفی پراپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کا مقصد  نہ صرف عالمی توجہ ہٹانا ہے بلکہ ملک  میں انتشار  پھیلانا ہے۔

وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ بھارتی میڈیا کے منفی پراپیگنڈے کو ناکام بنانے اور اس حوالے سے عوام میں بہتر شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں بھرپور اقدامات کیے جائیں۔وزیرِ اعظم نے کہا کہ بے بنیاد اور من گھڑت مہم کا مقابلہ حقائق سے کیا جائے  اور عوام اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ سامنے لایاجائے۔وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ پاکستانی میڈیا بھی اس ضمن مین اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گا۔