قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، معاشی و سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ ، اہم فیصلے متوقع

 قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس، معاشی و سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ ، اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد:  ملک میں حالیہ  دہشتگردی کی حالیہ لہر کے خاتمے اورمعیشت کی بحا لی کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس  جاری ہے۔ 


قومی سلامتی کمیٹی کے اہم اجلاس میں آرمی چیف جنر ل عاصم منیر  ،پاک فضائیہ ، پاک نیوی کے سربراہان اور دیگر اعلیٰ عسکری قیادت شریک ہے ۔اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کو افغان سرحد کی صورتِ حال اور نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد سے متعلق بریفنگ دی جارہی ہے ۔

وزیراعظم شہباز شریف  کو  دہشتگردی کی حالیہ لہر اور اس کے تدارک کیلئے اقدامات پر بریف کیا جارہا ہے ۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی معاشی صورتِ حال پر  بھی بریفنگ دیں گے۔ا جلاس میں  وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر دفاع خواجہ آصف ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ  سمیت دیگرو فاقی وزرا  اور  سیکیورٹی ایجنسیز افسران بھی  موجود ہیں ۔ 
 

مصنف کے بارے میں