بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی،گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی،گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی

بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئے  جبکہ ان کی گاڑی آگ لگنے سے مکمل  تباہ ہوگئی۔ 

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رشبھ پنت کی گاڑی حادثے کے بعد ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی ، گاڑی میں  آگ بھڑک اُٹھی، جس کی وجہ سے گاڑی مکمل تباہ ہوگئی ہے، بھارتی کرکٹر کے سر اور جسم پر شدید چوٹیں آئی ہیں۔

 میڈیا  رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ   رشبھ پنت  کے  چہرے پر گہرے زخم آنے کی وجہ سے پلاسٹک سرجری متوقع ہے ڈاکٹرز نے انہیں دہلی ریفر کردیا ہے، کرکٹر کی گاڑی کو مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 5 بجے کے قریب حادثہ اتراکھنڈ سے دہلی جاتے ہوئے پیش آیا،

 خیال  رہے کہ رشبھ پنت کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے اعلان کردہ ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا۔