جنرل باجوہ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف میڈیا مہم بکواس ہے، ہمارا راستہ روکنے کیلئے متحدہ کے غنڈوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے: فواد

جنرل باجوہ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف میڈیا مہم بکواس ہے، ہمارا راستہ روکنے کیلئے متحدہ کے غنڈوں کو اکٹھا کیا جا رہا ہے: فواد
سورس: File

لاہور : ترجمان پی ٹی آئی فواد چودھری نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ ، جنرل فیض اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف عمران خان کو این آر او دینے کے حوالے سے پراپیگنڈا سب بکواس ہے۔ کراچی میں پی ٹی آئی کا راستہ روکنے کیلئے ایم کیو ایم کے غنڈوں دوبارہ اکٹھا کیا جا رہا ہے۔ 

فواد چودھری نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عمر بندیال اس بنچ (جس نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیا تھا) کا حصہ تھے ۔ امید ہے میڈیا مہم کا جواب سپریم کورٹ دے گی ۔

انہوں نے کہا کہ ایسے ہی پروپیگنڈے اداروں کو پامال کرتے ہیں ۔ مجھے ذاتی طور پر علم ہے کہ یہ سب مکمل بکواس ہے ۔ اس کہانی کو بلاول کے بیان کے تناظر میں دیکھنے کی ضرورت ہے۔

فواد چودھری نے مزید کہا کہ  کراچی کا شہر روشنیوں کا شہرتھا پھراسٹیبلشمنٹ کو خیال آیا کہ ہماری پارٹی ہونی چاہیے سارے غنڈے جمع کر کے ایم کیوایم بنا دی گئی ۔عشروں آگ خون کا کھیل کھیلا گیا،مشکل سے جان چھوٹی۔

انہوں نے الزام لگایا کہ اب پھرخیال آ رہا ہے کہ تحریک انصاف کو روکنا ہے تو بارود کا ڈھیر اکٹھا کر کے شہر میں چراغاں کی کوشش کی جائے۔