اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب 

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ، الیکشن کمیشن میں ہنگامی اجلاس طلب 
سورس: File

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے آج ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے کے بعد ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے ۔ 

الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد اجلاس میں الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا جائے گا۔ 

واضح رہے کہ کچھ دیر قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دار الحکومت  میں بلدیاتی انتخابات کے ملتوی کرنے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے  کل ہی بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے آج محفوظ کیا گیامختصر فیصلہ سنا یا  تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں