پارٹی کے کس رکن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا؟ عمران خان نے باغی ارکان کے نام مانگ لیے

پارٹی کے کس رکن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا؟ عمران خان نے باغی ارکان کے نام مانگ لیے

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کس کس رکن نے اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا ؟ عمران خان نے باغی ارکان کے نام مانگ لیے ۔

اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسپیکر سے ملنے والوں کا پتا لگانے کیلئے اسد قیصر کی سربراہی میں کمیٹی بھی قائم کردی ۔ کمیٹی تین روز میں اسپیکر سے ملنے والوں کے نام کپتان کو دے گی ۔ اس سے پہلے بھی سترہ ارکان کے نام عمران خان کو دئیے گئے ہیں ۔ عمران خان نے ایک ہفتے کے اندر سرکاری رہائش گاہیں بھی چھوڑنے کا حکم دے دیا ، کہا جو رکن حکومتی مراعات لے گا اس کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کارروائی ہوگی ۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملاقات ہوئی تھی جس میں اسپیکر نے پیشکش کی تھی کہ استعفے کی باتیں چھوڑیں اور ملک کے مسائل کیلئے اپنا پارلیمانی کردار ادا کریں جبکہ پی ٹی آئی وفد کے کسی رکن نے بھی اپنے انفرادی استعفے کی بات نہیں کی ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پی ٹی آئی وفد کو خصوصی پروٹوکول دیا گیا اور انہیں سپیشل سوٹ میں لے کر گئے جو صرف صدر مملکت ، بین الاقوامی وفود اور عسکری قیادت کے اعلیٰ حکام کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اراکین پی ٹی آئی کو الگ ، الگ بلانے اور خط لکھنے کی پیشکش کی تاہم پی ٹی آئی وفد نے اصرار کیا کہ آپ ہمارے ارکان کو الگ ، الگ نہ بلائیں ۔

مصنف کے بارے میں