وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ 

وفاقی حکومت کا اسلام آباد میں کل بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم چیلنج کرنے کا فیصلہ 
سورس: File

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے کل اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے مطابق انٹرکورٹ اپیل دائر کرکے آج ہی سماعت کی درخواست کی جائے گی۔  ایڈیشنل اٹارنی جنرل آفس نے فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے اپلائی کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق کاپی برانچ کا عملہ ہائیکورٹ میں موجود ہے۔ حکومتی قانونی ٹیم کے مطابق انٹرا کورٹ اپیل دائر کرنے کا قانونی آپشن  اپنایا جائے گا اور اس کے لیے  فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی ملنا ضروری ہے۔ 

مصنف کے بارے میں