برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

نیویارک: برازیل کے لیجنڈ فٹبالر پیلے 82 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔ عظیم کھلاڑی پیلے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے ۔ اہلخانہ کے مطابق برازیلین کھلاڑی چند ہفتوں سے اسپتال میں زیرعلاج تھے ۔

عظیم فٹبالر نے بچپن میں غربت کے باعث چائے کی دکان پر ملازمت کی لیکن حالات فٹ بال سے پیار کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکے ۔ 1956 میں پیلے نے سانٹوس کلب سے پروفیشنل کیریئر شروع کیا ، 1957 میں پیلے کو برازیل کی قومی ٹیم میں جگہ مل گئی ۔ پیلے نے برازیل کو لاتعداد کامیابیاں دلائیں ۔

پیلے کی شاندار پرفارمنس نے برازیل کو پہلی بار 1958 میں عالمی چیمپین بنایا ۔ 1962 اور 1970 میں بھی پیلے کی لاجواب کارکردگی برازیل کو چیمپین بنانے میں اہم ثابت ہوئی ۔ پیلے نے انٹرنیشنل کیریئر میں 92 میچ کھیلے اور 77 گول کیے جبکہ کلب فٹ بال کے 655 میچز میں سات سوگول کیے ۔ پیلے نے آخری انٹرنیشنل میچ 1971 میں کھیلا ۔

واضح رہے کہ پیلے کو فیفا پلیئر آف دی سنچری ، فیفا میرٹ آف آرڈر ، لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد اعزازات سے نوازا گیا وہ یونیسکو کے گڈول امبسڈر بھی رہے ۔

مصنف کے بارے میں