وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی اور انہیں اپنے حالیہ دورہ امریکہ سے آگاہ کیا۔ 
تفصیلات کے مطابق اس ملاقات میں وزیرتجارت نوید قمر اور وزیرمملکت حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں اور اس دوران جنیوا میں ہونے والی ریزیلیئنٹ پاکستان کانفرنس پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو کانفرنس کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ اپنے حالیہ دورہ امریکہ سے بھی وزیراعظم آگاہ کیا۔

مصنف کے بارے میں