صدر مملکت نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022ءکی منظوری دیدی

صدر مملکت نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022ءکی منظوری دیدی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے میڈیا تک بہرے افراد کی رسائی کے ایکٹ 2022ءکی منظوری دیدی ہے جس کا نفاذ پورے پاکستان پر فی الفور ہو گا۔ صدر مملکت کا کہنا ہے کہ سماعت سے محروم یعنی ’بہرے‘ لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق مذکورہ ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر پاکستان سائن لینگوئج ترجمان کے بغیر نیوز بلیٹن کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

88456073e8830d4430c3bf49a689b4d1

ایک سال بعد کسی بھی سرکاری و نجی الیکٹرانک میڈیا، نجی ٹی وی چینل، کیبل ٹی وی یا کسی دوسرے میڈیا پر سائن لینگوئج ترجمان کے بغیر کسی بھی پروگرام، انٹرٹینمنٹ، اشتہار، ٹاک شو، ڈرامہ، فا یا کسی بھی قسم کے تصویری پروگرام کی اجازت نہیں ہو گی۔ 

9cdc2513ee44df1ac36a444f87cf7a4e


سرکاری اور نجی میڈیا ہاؤسز کو ایکٹ کے نفاذ کے 6 ماہ کے اندر ایکٹ پر عملدرآمد کیلئے سائن لینگوئج ترجمان مقرر کرنا ہو گا جبکہ ایکٹ کا نفاذ پورے پاکستان میں فی الفور ہو گا۔ 

e4641f3d111a7e48a0b729a957838a55


صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اس ضمن میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا ’سماعت سے محروم یعنی ’بہرے‘ لوگوں کیلئے ایک بہت بڑی تبدیلی کا آغاز ہو گیا۔ یہ قانون ٹی وی پروگراموں اور خبروں میں اشاروں کے ذریعے ان کی شمولیت کو یقینی بنائے گا۔ اس سلسلے میں ان کی مسلسل جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں۔ ہمیں بھی ان کے ساتھ بات چیت کرنے کیلئے کچھ اشاروں کی زبان سیکھنی ہو گی۔ 

30ca767c44916d92a1569852553544b2

مصنف کے بارے میں