جلالپور بھٹیاں میں انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار

جلالپور بھٹیاں میں انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت پانچ ملزمان گرفتار

جلال پوربھٹیاں :ڈی پی او حافظ آباد کی براہ راست نگرانی میں جاری ٹار گٹڈ آپریشن میں بڑی کامیابی۔جلالپور بھٹیاں پولیس کی کار وائی کے دوران ایک انتہائی مطلوب اشتہاری سمیت 5 ملزمان گرفتار ملزمان میں 4 رکنی بدنام زمانہ الطافو ڈکیت گینگ شامل ہے۔

ملزمان ڈکیتی،راہزانی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں گرفتار ھونے والے ملزمان میں الطاف عرف طافو ،خلیل،علی اور ندیم ارشد شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔