لاہور میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق

لاہور میں ڈکیتی کی واردات، مزاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور جاں بحق

 لاہور: پولیس کے مطابق راوی روڈ بنی پارک  کے علاقہ مکین شادی سے واپسی ٹیکسی میں آ رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے گاڑی روک کر لوٹ لیا۔ ٹیکسی ڈرائیور نے مزاحمت کرتے ہوئے ڈاکووں پر فائرنگ کر دی جس سے ایک ڈاکو زخمی ہو گیا۔

جوابی فائرنگ میں ایک گولی ٹیکسی ڈرائیور یوسف کے سر سے آر پار ہو گئی۔ جسے زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ 30 سالہ ٹیکسی ڈرائیور یوسف 2 کمسن بچیوں کا باپ اور گھر کا واحد کفیل تھا جسکی موت کی اطلاع ملتے ہی گھر میں کہرام برپا ہو گیا۔

گرفتار ڈاکو کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے جو مالی پورہ شفیقہ آباد کا رہائشی ہے جبکہ پولیس نے ڈاکو کے دو قریبی رشتہ داروں کو بھی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔