ٹرمپ کے غیر انسانی فیصلے کا ہدف مسلمان ہیں: ایمنسٹی انٹر نیشنل

ٹرمپ کے غیر انسانی فیصلے کا ہدف مسلمان ہیں: ایمنسٹی انٹر نیشنل

نیو یارک: انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے غیر انسانی فیصلے کا ہدف مسلمان ہیں۔ تنظیم نے فیصلے کو غیر انسانی اور ظالمانہ قرار دیا ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی ڈائریکٹر مارگریٹ ہوانگ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ فیصلہ بین الاقوامی قوانین کی پامالی کے زمرے میں آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ انسانی حقوق کے بین الاقوامی قوانین کی واضح خلاف ورزی ہے جو مذہب یا قومیت کی بنیاد پر تفریق کو ممنوع قرار دیتے ہیں۔ مارگریٹ نے اعلان کیا کہ تنظیم اس فیصلے سے نمٹنے کے لیے قانونی کارروائی کرے گی۔ دنیا بھر میں ٹرمپ کے فیصلے کی مذمت کی جا رہی ہے۔