فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ رہے ہیں

فلسطین کے صدر محمود عباس تین روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ رہے ہیں، صدر محمود عباس تیسری مرتبہ پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ 2005 اور 2013 میں پاکستان کے دورہ کر چکے ہیں۔اس دورے کی خاص بات صدر عباس اور پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں فلسطینی سفارت خانے کی عمارت کاافتتاح کریں گے۔
حکومتِ پاکستان نے فلسطینی سفارت خانے کی تعمیر 1992 میں زمین مختص کی تھی۔اس دورے کے دوران فلسطینی وفد صدرِ پاکستان سمیت دیگر پاکستانی رہنماﺅں کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گے۔پاکستان کے دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق صدر محمود عباس کے ہمراہ 17لوگوں پر مشتمل ایک اہم وفد بھی ہمراہ ہو گا۔
پاکستان میں فلسطینی سفیر کا کہنا ہے کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے پاکستان کی حمایت اور سفارتخانے کی عمارت کی تعمیر کے لیے تعاون پر پاکستان کے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ پاکستان کے سرکاری خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہا کہ مسلم امہ کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے ساے پاکستان کا کردار انتہائی اہم ہے