گوجرانوالہ: گھر کی چھت گر گئی، والد اور چار بچے جاں بحق

 گوجرانوالہ: گھر کی چھت گر گئی، والد اور چار بچے جاں بحق

گوجرانوالہ: گوجرانوالہ کے علاقے میں گوندلانوالہ میں رات گئے اچانک گھر کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں خاتون اور اسکے 4 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تاہم ریسکیو اہلکاروں نے عظمیٰ نامی خاتون کو بحفاظت نکال کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔


بدقسمت خاندان ایک مرلے کے گھر میں رہتا تھا اور رات گئے کمرے کا گارڈر چار پائیوں پر آ گرا جس کے باعث والد اور اسکے چار بچے جاں بحق ہو گئے۔ مرنے والوں کی لاشیں ملبے سے نکال کر سول ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

جاں بحق ہونے والے بچوں کی شناخت احمد، سحر، فہد اور اجمیر کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں تین سے گیارہ سال کے درمیان ہیں۔