کم نیند خطرناک بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے

کم نیند خطرناک بیماریوں کو دعوت دینے کے مترادف ہے

لاہور:نیند انسانی زندگی میں نہایت اہم کردار ہے یہ کہنا درست ہوگا کہ نیند دنیا کی تمام مخلوقات پرطاری ہوتی ہے اور یہ انسانی صحت بھی نہا یت ضروری ہے،اگرآپ نیند کو اہمیت نہیں دیتے اور ساتھ بیماری کی شکایات بھی کرتے ہیں تو یہ عجیب نہیں کیونکہ یہ سب نیند کی کمی کی وجہ سے بھی ہو سکتا ہے تحقیق کے مطابق نیند کی کمی لوگوں کے جسموں کو امراض کے مقابلے میں بہت زیادہ کمزور بنا دیتی ہے۔
تحقیق کے دوران بائیس افراد کے نیند کے معمولات کا جائزہ اور خون کے نمونے لیے گئے۔نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ نیند کی کمی کا شکار تھے ان کا جسمانی دفاعی نظام بھی دیگر افراد کے مقابلے میں کمزور تھا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ نیند کی کمی خون کے سفید خلیات پر منفی انداز سے اثر انداز ہوتی ہے جو کہ جسمانی دفاعی نظام کے لیے بہت اہم ہیں۔
تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جسمانی دفاعی نظام اس وقت بہتر کام کرنے کی حالت میں ہوتا ہے جب لوگ مناسب نیند کو عادت بنا لیتے ہیں، اچھی صحت کے لیے سات یا اس سے زائد گھنٹوں تک نیند لینا ضروری ہے۔
موجودہ عہد میں جدید ٹیکنالوجی کے نتیجے میں بستر پر بھی اسمارٹ فونز ان کے ہاتھ میں ہوتے ہیں جس کے نتیجے میں ان کی نیند بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نیند کی اہمیت کا احساس کرنا چاہئے ورنہ بیماریوں کے خود کو تیار رکھنا چاہئے۔