شاہ رخ مبارک باد، رئیس !آپ کا غصہ بہت ا چھا لگا،امیتابھ بچن

شاہ رخ مبارک باد، رئیس !آپ کا غصہ بہت ا چھا لگا،امیتابھ بچن

ممبئی :بالی ووڈ کے شہنشاہ بگ بی بھی ”رئیس“ کے فین نکلے، فلم دیکھی اور فوراً ہی بادشاہ کے غصے کی تعریف کر دی،بادشاہ کا غصہ شہنشاہ کو بھا گیا۔بالی ووڈ کے اینگری ینگ مین نے فلم ’رئیس‘دیکھی تو جھٹ سے سماجی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کر دیا اور کہا کہ ”شاہ رخ مبارک باد، رئیس!آپ کا غصہ بہت ا چھا لگا۔
شاہ رخ نے بھی آن کی آن میں جواباً ٹوئٹ کیا اورکہا کہ ”آپ سے ہی سیکھا ہے سر“۔بالی ووڈ فلم ’رئیس‘کاپوری دنیا میں شاندار بزنس جاری ہے،شاہ ر خ اور ماہرہ خان کی فلم ’رئیس‘امیتابھ بچن کو بھی بھاگئی، فلم دیکھ کر انہوں نے تعریفوں کے پُل باندھ دئیے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ بچن نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان کو مبارکباد دی اور فلم میں ان کے غصے میں رہنے والے اسٹائل کو خوب سراہا،اس موقع پر کنگ خان نے بھی جواب میں شکریہ کہا اور لکھا کہ یہ سب کچھ آپ سے ہی سیکھا ہے سر!