قطری خط منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے کا راستہ ہے،اعتزازاحسن

قطری خط منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے کا راستہ ہے،اعتزازاحسن

لاہور: سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ کیا یہ عجیب بات نہیں پورا خاندان ایک دوسرےکو اربوں روپےگفٹ دے رہا ہے، میاں شریف کےکاروبار کرنےکا ثبوت خطوط نہیں ہو سکتا،قطری خطوط سےکسی آمدن کا جواز پیش نہیں کیا جا سکتا۔ شریف فیملی کےتمام افراد کےبینک اکاؤنٹس کی چھان بین تک منی ٹریل کا پتا لگانا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قطری خط ہر منی لانڈرنگ کرنےوالوں کو پچانےکا راستہ ہے،اس طرح تو ہر کالا دھن سفید ہو جائےگا،قطری شہزادے کا خط اوپن منی لانڈرنگ کا اعتراف ہے۔

 لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسافیصلہ نہیں دیگی جس سےانارکی پھیلے، اس طرح تو ہرکالادھن سفید ہوجائے گا،قطری خط منی لانڈرنگ کرنے والوں کو بچانے کا راستہ ہے،عجیب بات نہیں کہ خاندان کےاراکین ایک دوسرےکواربوں روپے تحفےمیں دےرہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم توقع کرتےہیں کہ عدالت ایسافیصلہ نہیں دیگی جس سےانارکی پھیلے،شریف خاندان کا کونسا شخص ہے جو کاروبار کی نگرانی کرتا ہے۔

مصنف کے بارے میں