مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جھوٹا قرار دیدیا

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جھوٹا قرار دیدیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما لیکس کی سماعت میں وقفے کے دوران مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے عمران خان اور جہانگیر ترین کو جھوٹا قرار دیدیا۔ انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کی توپوں کا رخ پہلے نوازشریف کی طرف تھاپھرمریم نواز کی جانب ہوااب اسحاق ڈار نشانے پر ہیں۔ حدیبیہ پیپرزمل گڑا ہوا مردہ ہے،پی ٹی آئی کھود کرجشن منانا چاہتی ہے۔ 

انوشہ رحمان کا مزید کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپز ملز کا پیسہ عوام کا تھا اور نہ ہی بینکوں کا، اس معاملے میں کوئی سرکاری رقم شامل نہیں تھی، حدیبیہ پیپز ملز نے قرض کی ایک ایک پائی واپس کی تھی۔

دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے سامنے قبریں کھودنے والے اب بھی قبریں کھود رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے الزامات کا جواب ثبوت سے دیا گیا،  پاناما کیس میں پی ٹی آئی کو شکست ہو چکی ہے۔ایک صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی نے آپ کو وزیربنانے کا مطالبہ کیا ہے تو اس دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ان بچاروں پرترس آتا ہے،یہ حواس باختہ ہوچکے ہیں۔

مائزہ حمید نے پی ٹی آئی کے ساہیوال میں جلسے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ،ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے ساہیوال میں پاناما پیپرزکوبیچا،اسٹیج پر ناچ گانا سیاست نہیں بلکہ بچگانہ پن ہے ۔

مصنف کے بارے میں