لاہور: پتنگ بازوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں،85افراد گرفتار

لاہور: پتنگ بازوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں،85افراد گرفتار

لاہور: صوبائی وزیر نے فروری میں بسنت منانے کا اشارہ کیا دیا لاہور میں پتنگ باز قانون کی خلاف ورزی کرنے لگے۔ چھٹی کے روز پولیس اور پتنگ بازوں کے مابین آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ، ہربنس پورہ میں ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی شدید زخمی ہو گئی جبکہ پولیس نے شہر بھر سے پتنگ بازی کے الزام میں 85 افراد کو دھر لیا ہے۔

پتنگ بازی موت کا کھیل بن گیا،گلے پر ڈور پھرنے سے شہری خون میں لت پت ہونے لگے۔ڈور پھرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہربنس پورہ میں ،جہاں 4 سالہ بچی سدرہ اپنے چچا کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہی تھی کہ اس کے چہرے پر ڈور پھر گئی ،خون میں لت پت بچی کو اٹھا کر چچا اسپتال کی جانب بھاگتا رہا۔دوسری جانب پولیس اور پتنگ بازوں کے درمیان آنکھ مچولی کا کھیل جاری رہا ،پولیس نے کیا کریک ڈاؤن اور وحدت کالونی، ساندہ، شالیمار، مغلپورہ سمیت مختلف علاقوں سے 85 افراد کوگرفتار کر لیا ۔

پکڑے جانے والے افراد کے خلاف مختلف تھانوں میں 75 مقدمات درج کر کے 4 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈور برآمد کر لی گئی ہے ۔ ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر رانا مشہود کی جانب سے فروری میں بسنت منانے کے بیان کے بعد سے لاہور شہر میں ایک بار پھر ڈور پھرنے کے واقعات بڑھ گئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں